میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نمرتا کیس ،جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس کے ناقص نمونے حاصل کرنے کا انکشاف

نمرتا کیس ،جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس کے ناقص نمونے حاصل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نمرتا چندانی ہلاکت کیس میں پولیس کی جانب سے حاصل کردہ فنگر پرنٹس کی نادرا بھی شناخت نہ کرسکی۔ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی ہلاکت کیس میں نادرا کی جاری کردہ فنگر پرنٹ رپورٹ مل گئی ہے ۔ واقعے کے جوڈیشنل انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو کو بھی نادرا رپورٹ جمع کروائی جا چکی ہے ۔ جس میں کسی قسم کا کوئی ٹوس ثبوت نہیں مل پایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے جائے وقوعہ سے جمع شدہ فنگر پرنٹس کا معیار انتہائی ناقص ہے ، جس کی وجہ سے سے ان فنگر پرنٹس کا نادرا کے پاس موجود بائیو ڈیٹا سے کراس میچ نہیں ہوپایا۔ واقعے کے بعد متعدد افراد کے جائے وقوعہ پر آنے کے باعث فنگر پرنٹس کو نقصان ہوا، یونیورسٹی انتظامیہ واقعے کے فوری بعد اگر جائے وقوعہ کومحفوظ بنا لیتی توفنگرپرنٹس میچ ہوسکتے تھے ۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے نادرا کو ایک ماہ کی تاخیر سے فنگرپرنٹس میچنگ بھیجے جانے بھی کا انکشاف ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں