خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا ہوں اصلی ہے یا نقلی، گرفتار رکشا ڈرائیور
شیئر کریں
شہر قائد میں رکشا ڈرائیوروں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، اس سلسلے میں فرئیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشا ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والے رکشا ڈرائیور وقاص کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاری کے بعد ملزم وقاص نے اعترافی بیان دیا، اس نے کہا کہ خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اصلی ہے یا نقلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دہلی کالونی میں خاتون پر تشدد کر کے چوڑیاں بھی اتروائی تھیں، ملزم وقاص نے بتایا کہ ایک واردات کے 5 ہزار سے 10 ہزار ملا کرتے تھے ، زیادہ تر وارداتیں ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں کیں، سڑک پر خواتین کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے کس کے پاس مال زیادہ ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی رکشا ڈرائیور گینگ نے دہلی کالونی میں خواتین سے بد سلوکی بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں سے ایک وقاص اور دوسرا دلدار خان ہے جب کہ گینگ میں شامل مرکزی ملزم ریاض تاحال فرار ہے ۔ایس ایس پی شیراز نزیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دو چوڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے ۔