میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
العزیزیہ اسٹیل ملز کیس ،نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

العزیزیہ اسٹیل ملز کیس ،نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے موقع پر عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔نواز شریف نے عدالت سے 25 نومبر کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ سماعت کے دوران نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ پیش ہوں گے ۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل (پیر)کو نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف کی جانب سے درخواست میں مئوقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکمنامہ کی روشنی میں وہ علاج کے لئے بیرون ملک سفر کر چکے ہیں لہذا ان کی اپیل کی سماعت کے موقع پر ان کے نمائندے ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے ، عدالت اس درخواست کو منظور کرلے اور نواز شریف کو ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں