میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے ، فارن میں اکانٹس، کاروبار اور علاج کرانے والے فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں اس ادارے کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اکائونٹس، کاروبار اورعلاج کرانے والے اور ان کے ہم نوا غیر ملکی فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے ۔افتخار درانی کا کہنا تھا فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوئوں میں صداقت نہیں، حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ، فنڈنگ کیس 2017 میں سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی، حنیف عباسی بھی پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ ثابت نہیں کرسکے ۔یاد رہے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والے مبینہ غیر ملکی فنڈز کی چھان بین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کمیٹی 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے گی اور یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی 26نومبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے طلب کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں