میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت مسترد، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت مسترد، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پرایف آئی اے نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا۔ پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ضمانت خارج ہونے کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے انہیں گرفتار کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے، دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل محمد نذیر جواد کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3کروڑ 70لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ اس کیس میں پی ٹی وی کے کاشف ربانی بھی شریک ملزم ہیں، جعلی کمپنی کو کاشف ربانی اور شاہد مسعود کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا، شریک ملزم کاشف ربانی ضمانت مسترد کرنے پر 1کروڑ 29لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں اور شریک ملزم روشن مصطفی گیلانی نے بھی 80لاکھ روپے واپس کیے جبکہ شریک ملزم کہتے ہیں کہ باقی پیسے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دینے ہیں۔دوسری جانب شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہد مسعود کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، انہوں نے لیگل ایڈوائزر کی تیار کردہ دستاویز پر دستخط کیے جبکہ انکوائری کمیٹی نے جعلی کمپنی سے معاہدے کا ذمہ دار شاہد مسعود کو قرار دیا حالانکہ شاہد مسعود کو انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا گیا اور وہ مستعفی بھی ہو چکے تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور چیئرمین پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں