میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی قونصلیٹ پر حملہ، فیصل واوڈا کی ڈرامائی انٹری پر شدید تنقید

چینی قونصلیٹ پر حملہ، فیصل واوڈا کی ڈرامائی انٹری پر شدید تنقید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد مسلح ہوکر جائے واردار ت پر ڈرامائی انداز میں پہنچنے پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا چینی قونصلیٹ پر حملے بعد اپنے پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ اسلحہ سے لیس اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جائے وقوعہ پر پہنچے ۔انہوں نے جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آئے ہیں اور ملک کے لیے لڑیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش ویڈیو کے سامنے آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر طرح طرح کے طنزیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر کی ڈرامائی انٹری پر کئی سوالات اُٹھائے ہیں۔وفاقی وزیر سے سب سے زیادہ یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ تربیت یافتہ ہیں؟ کیا ان کی انٹری صرف فوٹو سیشن تھا؟ کیا کوئی وزیر یا ایم این اے آپریشن کے دوران اس طرح آسکتا ہے ؟’تنقید کے بعد وفاقی وزیر آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر جواباً کہا کہ جس وقت چینی قونصل خانے پر حملہ ہوا تو قریب ہی موجود تھا اور مجھے جب اس کی اطلاع دی گئی تو میں نے دیگر متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہے ، دہشت گردوں سے لڑیں گے ،وہ کم از کم ان بزدلوں کی طرح نہیں جو چھپ کر بکواس کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے بزدل چوزے صرف بیٹھ کر تنقید ہی کر سکتے ہیں، حملے کا پتہ چلتے ہی موقع پر پہنچا اور متعلقہ ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی،بطور وفاقی وزیر وفاقی ایجنسیوں کی مدد ان کا اختیار ہے اور اپنے دفاع میں لائسنس یافتہ اسلحے کا استعمال ان کا حق ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں