میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے تشدد اور عقوبت خانے کا الزام مسترد کردیا

نیب نے تشدد اور عقوبت خانے کا الزام مسترد کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے حوالات میں تشدد اور عقوبت خانوں کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر ملزم کو ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور ہر ملزم کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے ۔نیب نے اعلامیے میں حوالات میں تشدد اور عقوبت خانوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ کسی نے تشدد کی شکایت کی اور نہ ہی کسی نے عقوبت خانہ قرار دیا۔وفاقی احتساب بیورو کے مطابق ہر ملزم کے حوالے سے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی جاتی ہیں، تشدد اور عقوبت خانے کی کہانیاں جارحانہ اور منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروپیگنڈا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ نیب کو قانون کے مطابق کارروائی سے روکا جائے ۔ترجمان نیب کے مطابق وائٹ کالر جرائم میں تشدد کی ضرورت نہیں ہوتی نیب کسی دباؤ کے بغیر کام کر رہا ہے اور عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب کے حوالات کسی عقوبت خانے سے کم نہیں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا، نیب حکام مجھے بلیک میل کرتے ہیں، مجھے بلڈ کینسر ہے اور چیک اپ بھی نہیں کروایا جا رہا۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے بھی قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نیب پر ملزمان کے خلاف نشہ آور ادویات کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں