آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کا چینی قونصل جنرل کو فون
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصلیٹ کے پاس فائرنگ کا نوٹس لے لیاجبکہ چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ کو فون کیا ، انہوں نے اس موقع پر پولیس کی مزید فورس کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی ۔مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ مجھے پل پل کی خبر دیتے رہیں اور آپ خود وہاں کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کیا ہے۔مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفون پر رابطے میں کہا کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے، وہ حملہ آوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کر رہے ہیں۔