میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ختم نبوت شق میں ترمیم نواز شریف نے کروائی، شیخ رشید۔ ڈاکو کو ووٹ دینے والے 163ارکان شرم سے ڈوب مریں، عمران خان

ختم نبوت شق میں ترمیم نواز شریف نے کروائی، شیخ رشید۔ ڈاکو کو ووٹ دینے والے 163ارکان شرم سے ڈوب مریں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوہاٹ/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاس میں نواز شریف کو ووٹ دینے والے 163ارکان کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جنہوں نے ایک ڈاکو کو ووٹ دے کر اسے پارٹی کا سربراہ بنایا اور ملک کا پوری دنیا میں مذاق بنادیا حقیقت میں شاہد خاقان عباسی کے ترقیاتی فنڈز کے نام پر ایم این ایز کو دیے جانے والے 94ارب روپے نواز شریف کو کامیاب کرانے کے لئے رشوت کے طور پر دیے گئے تھے اور انہیں پیسوں نے گزشتہ روز نواز شریف کے حق میں ہاتھ کھڑے کرائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہاٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف عوام کو بے وقوف سمجھ کر 30سال دھوکا دے رہا ہے حلانکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیاجب عمران خان نے 60لاکھ کا فلیٹ 1984ء میں خریداہ تھا تو اس وقت وہ دنیا کا نمبر 1ال رائونڈر تھا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 60ڈاکومنٹ جمع کرائے اگر ایک بھی ڈاکومنٹ غلط نکلا تو سیاست چھوڑ دوں گا،لیکن میرے کیس کے برعکس نوازشریف 30ہزار کروڑ روپے ملک سے باہر لیکر گیا جس کا ڈاکومنٹ ایک جھوٹا قطری فراڈ خط تھا۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے صاحبزادی اور صاحبزادوں نے بھی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت شق میں ترمیم نوازشریف کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو اہل قرار دینا آئینی طور پر ناممکن ہے، اس طرح تو اجمل پہاڑی اور عزیر بلوچ کو بھی وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے، تاہم امید ہے کہ سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات ایکٹ کو ختم کر دے گی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔ ختم نبوت کی شق کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا جب کہ وزیر خزانہ اور نوازشریف سب اقامے والے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں