میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی آئی خان میں آپریشن، دہشت گردوں کیساتھ مقابلے میں میجر شہید

ڈی آئی خان میں آپریشن، دہشت گردوں کیساتھ مقابلے میں میجر شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس میں ایک اور دھرتی کے سپوت میجراسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے، جو دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی کودہشت گردوں سے صاف کررہے ہیں ٗ مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے شہید میجر اسحاق کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں