میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی فورسزکادالبندین میں آپریشن ،6دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکادالبندین میں آپریشن ،6دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے،سکیورٹی ذرائع
فضائی نگرانی کے ذریعے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے6دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کرتے ہوئے6دہشت گرد جہنم واصل کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فورسز کی جانب سے اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور موثر رابطے کا نتیجہ ہے۔بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں