میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات، یوسف کابورو کی سیکریٹری کے اختیارات میں مداخلت

محکمہ اطلاعات، یوسف کابورو کی سیکریٹری کے اختیارات میں مداخلت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ اطلاعات سندھ میں بدنام زمانہ کمیشن مافیا ڈائریکٹر اشتہارات سیکریٹری اطلاعات کے اختیارات استعمال کرنے لگا، محمد یوسف کابورو نے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات ظفر ملاح کو کوآرڈینیشن و پرنٹ میڈیا کے بجٹ شدہ بلنگ کی نگرانی تفویض کردی ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری سرور سمیجو کو نان بجٹ بلنگ کی اضافی چارج دے دی گئی ہے، متعلقہ حکام چشم پوشی برقرار ہے۔ روزنامہ جرآت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں بدنام زمانہ کمیشن مافیا کا کھیل دھڑلے سے جاری ہے، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے من پسندی کے احکامات جاری کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محمد یوسف کابورو نے افسران کو مزید زمہ داریاں دینا شروع کردی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات ظفر ملاح کو کوآرڈینیشن اور پرنٹ میڈیا کے بجٹ شدہ بلنگ کے متعلق تمام امور کی نگرانی دے دی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری سرور سمیجو کو موجودہ فرائض کے علاوہ نان بجٹ شدہ ادائیگیوں کی نگرانی و انتظام دیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے میں دیگر افسران میں یہ بیچینی پیدا ہوگئی ہے کہ مافیا کسی بھی وقت ان پر مزید ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال کر اپنے من پسند فوائد حاصل کر سکتی ہے، محکمے میں مسلسل خلاف ضابطہ امور و کمیشن سسٹم بلا خوف و خطر برقرار ہے، اس کے باوجود وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں