میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایس ایس پی گھوٹکی کے الزامات پر ڈی آئی جی فارغ

سابق ایس ایس پی گھوٹکی کے الزامات پر ڈی آئی جی فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سابق ایس ایس پی گھوٹکی کے الزامات، پیر محمد شاہ ڈی آئی جی سکھر کے عہدے سے فارغ، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو سیاسی اثر رسوخ کے باعث بچ نکلے، تفصیلات کے مطابق کچھ دن گھوٹکی کے کچے میں سابق ایم پی اے پیپلزپارٹی شہریار شر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں شہریار شہر کے ساتھ موجود عمر شر قتل ہوگیا تھا، واقعے پر سابق ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ بگٹی نے ایس ایچ او شکور لاکھو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ایس ایس پی حفیظ بگٹی اور شہریار شر کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او شکور لاکھو کی سربراہی پر مشتمل پرائیویٹ فورس نے کی تھی، واقعے بعد ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ بگٹی نے الزام لگایا تھا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو نے اس پر ایس ایچ او شکور لاکھو کو چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا اور غلط رویہ اپنایا جبکہ ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے شکور لاکھو کو چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا، ایس ایس پی حفیظ بگٹی اور ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد سندھ حکومت نے دونوں افسران کو ہٹا کر تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اس معاملے میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو بچ نکلے، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو صوبائی وزیر انڈسٹریز جام اکرام اللہ دہاریجو کے قریبی رشتہ دار ہیں جس کے باعث سندھ حکومت نے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں