اعتزاز احسن کا جنرل باجوہ ،سابق چیف جسٹس کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
شیئر کریں
ملک کے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنمائ اعتزاز احسن نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس رات ہم نے دیکھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے جب یہ تحریک عدم اعتماد مسترد کردی تو اس وقت کے آرمی چیف باجوہ متحرک ہوئے، سپریم کورٹ کے ججز بھی متحرک ہوئے اور رات 12 بجے عدالت پہنچ گئے، یہ ججز عمران خان یا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آسکتے تھے، یہ صرف جنرل باجوہ کے کہنے پر ہی آسکتے تھے کیوں کہ جنرل باجوہ نے یہ کہہ دیا تھا کہ عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد سب متحرک ہوگئے اور قاسم سوری کی مسترد کردہ تحریک کو دوبارہ بحال کیا گیا اور عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرایا گیا، اس کی وجہ جنرل باجوہ ہی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ کل ہی تحریک پاس ہوگی۔