میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے بدلے لین دین جاری

سندھ بلڈنگ، لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے بدلے لین دین جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :منتھار تنیو)لیاری نیاآباد میمن سوسائٹی پر علی شاہ نامی بلڈر کی آٹھ منزلہ عمارت کا کام زوروں سے جاری، ایس بی سی اے افسران گزشتہ روز ڈیمولش کرنے پہنچے تو ایس بی سی اے افسر فضل الرحمن نے بلڈنگ کے دو بلاک گرا کر چھ لاکھ روپے میں معاملات طے کر لیے اور چلتے بنے۔ جبکہ نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کی سخت ہدایات ہیں کہ کہیں بھی کسی بھی جگہ غیرقانونی تعمیرات ہوں تو انہیں فوری مسمار کیا جائے لیکن ایس بی سی اے افسران نے ٹھان لی ہے کہ کراچی بالخصوص لیاری کو غیرقانونی تعمیرات کا جنگل بنادیں گے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا کہ بلڈر علی شاہ نے اپنی غیرقانونی تعمیرات کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد ایس بی سی اے انسپکٹر فضل الرحمن سے رابطہ کیا گیا تھا جس پر انسپکٹر نے بلڈر کو مطمئن کیا کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں ان خبروں پر دھیان نہ دیں۔غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے افسران جن میں یونس ،جمیل اور فضل الرحمن کا اہم کردار ہے جو بلڈر اور افسران میں ڈیل کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور اجازت دلواتے ہیں جس کی وجہ سے لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے ۔ ایس بی سی اے میں کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن کے باوجود ان افسران نے فرائض سے پہلو تہی کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔لیاری بھر میں غیرقانونی تعمیرات نے علاقوں کے حلیے بگاڑ دیے ہیں ۔یہاں گیس پانی بجلی سمیت دیگر معاملات میں بلڈرز مافیا رکاؤٹ ہے جن کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں