میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ عارف بلڈر کو لگام ڈالنے میں ناکام

سندھ بلڈنگ عارف بلڈر کو لگام ڈالنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد عارف بلڈرز کے غیرقانونی منصوبوں کی سہولت کار بن گئی، قاسم آباد کے متعدد پراجیکٹس نامکمل، این او سیز کی معیاد بھی ختم، الاٹیز فائلیں لیکر دربدر، الکریم، عربی، بسم اللہ ٹاور، صادق لیونا سمیت ایک درجن سے زائد منصوبے مکمل نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز کی سہولت کار بن گئی ہے ، عارف بلڈرز کے قاسم آباد میں موجود مختلف منصوبوں الکریم اسکوائر، عربی ٹاور، اول اسکوائر، الرحیم اسکوائر، بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن، صادق لیونا سمیت ایک درجن سے زائد اسکیموں کی این او سیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے جبکہ بعض منصوبوں کی این او سیز میں غیرقانونی طور پر معیاد بڑھا دی گئی ہے ، ایک درجن سے زائد پراجیکٹ 10 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں اور الاٹیز فائلیں لے کر عارف بلڈرز کے دفاتر میں دربدر ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر 10 سال سے زائد عرصے سے براجمان عرس ڈاوچ عارف بلڈرز کے تمام غیرقانونی دھندوں کا سرپرست ہے۔ اور اکثر منصوبوں کے لے آؤٹ پلان کئی بار تبدیل کرکے پارکنگ اور رفاہی پلاٹس کو بیچ دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ حیدرآباد میں عارف بلڈرز پر سرکاری و رفاہی پلاٹس پر غیرقانونی قبضوں، غیرقانونی تعمیرات اور اربوں روپے ہڑپ کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں