میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص ،بحرین گولڈن سٹی اسکیم کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف

میرپورخاص ،بحرین گولڈن سٹی اسکیم کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) میرپورخاص میں بحرین گولڈن سٹی نامی اسکیم کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف، ابتدائی طور پر 12 ایکڑ زمین کی این او سی لی گئی، اسکیم سینکڑوں ایکڑ تک پھیل گئی، ٹاؤن اینڈ پلاننگ سے دیگر حصوں کی این او سی ہی نہیں لی گئی، اسکیم کے معاملے پر تنازع بھی ہو چکا، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بحرین گولڈن سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کی این او سی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر بحرین گولڈن سٹی نامی ہائوسنگ اسکیم کی بنیادی طور 12 ایکڑ کی این او سی ٹاؤن اینڈ پلاننگ سے لی گئی تاہم گزشتہ کئے سالون سے اسکیم کو سینکڑوں ایکڑ تک پھیلا کر اسکیم کی ایکسٹینشن لی گئی لیکن ان کی این او سیز ٹاؤن اینڈ پلاننگ سے نہیں لی گئی، واضع رہے کہ مذکورہ اسکیم پر میرپورخاص رہائشی سلامت لاکھو نے بھی حصہ داری کا دعویٰ کیا تھا اور سلامت لاکھو پر مختلف مقدمات داخل کئے گئے تھے، مذکورہ اسکیم پیپلزپارٹی ٹنڈوالہیار کے انتہائی قریبی شخص کی بتائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں