میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ،ٹرین میں نمازادائیگی مسلمانوں کا جرم بن گئی، پولیس کا مقدمہ

بھارت ،ٹرین میں نمازادائیگی مسلمانوں کا جرم بن گئی، پولیس کا مقدمہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی پولیس نے ٹرین میں نماز پڑھنے والے 4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے کشی نگر میں کھڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ستیہ گرہ ایکسپریس ٹرین کے اندر چار افراد کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک بار پھر نماز کی ادائیگی پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی ویڈیو ٹرین میں سفر کرنے والے اترپردیش کے سابق ایم ایل اے دیپلال بھارتی نے شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار افراد سلیپر کوچ کے عوامی راستہ میں نماز پڑھ رہے ہیں۔دیپلال بھارتی نے الزام عائد کیا ہے کہ جب ٹرین کشی نگر کے کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی، یہ لوگ دیگر مسافروں کو تکلیف پہنچا رہے تھے۔دوسری جانب بھارتی ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی معاملے کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ایس پی ریلوے اودھیش سنگھ نے کہا ہے کہ ٹرین کوریڈور میں نماز پڑھنے کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی معلومات لی گئی ہیں، معاملے کی تحقیق کررہے ہیں کہ نماز پڑھنے کے باعث دیگر مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں، اگر معاملے سے متعلق تحریری شکایت موصول ہوئی تو فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں