میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف بینرز آویزاں کرنے والے متحدہ کے نشانے پرآ گئے

انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف بینرز آویزاں کرنے والے متحدہ کے نشانے پرآ گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کرنے والوں کی متحدہ پاکستان نے تلاش شروع کر دی سابق رہنماانجینئر کاشف اور شاہد پاشا شکوک و شبہات کے ریڈار پر آ گئے انتخابی نتائج کا اعلان جلد متوقع۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے تنظیمی ڈھانچے کو تباہی سے بچانے کے لیے شہر قائد سمیت مختلف شہروں میں پارٹی میں ہونے والے الیکشن کیخلاف بینرز آویزاں کرنے والے عناصر کے لیے حکمت ِ عملی مرتب کر لی ہے اس ضمن مختلف علاقوں کے ذمہ داران کو رات گئے بینرز آویزاں کرنے والوں کی چھان بین کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے جس کے تحت مذکورہ اقدام اٹھانے والے کارکنان کی شناخت ظاہرہونے پر قواعد و ضوابط کی روشنی میں انکے کیخلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔پارٹی میں حالیہ دنوں سابق رہنماؤں سمیت مختلف ناموں کو شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے جن سے متعلق ٹھوس شواہد موصول پر جوابی کارروائی کااندیشہ ہے۔اس سلسلے میں متحدہ پاکستان کے رہنماؤں کا جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کی بڑھتی مقبولیت مہاجر سیاست کے دشمنوں کی آنکھوں میں بری طرح کھٹک رہی ہے وہ مسلسل ہمیں اور ہماری جماعت کو نقصان پہچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ان کے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے متحدہ پاکستان نے ماضی میں بھی عوام کے لیے مثالی اقدامات اٹھا کر اپنا ووٹ بینک برقرار کھا ہے اور آج بھی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں