میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کابیڑاغرق کیا اب پاکستان کی باری ہے، خواجہ آصف

گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کابیڑاغرق کیا اب پاکستان کی باری ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ ا?صف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت میں ہوا جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر (ن) لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر الزام لگاتی تھی کہ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی کنٹرول کررکھا تھا، اب حکومت کو چیلنج ہے کہ وہ عارضی طورپر ہی ڈالر کو ایک سو روپے تک لے کر آجائے۔ اس پر عمر ایوب خان نے کہا (ن) لیگ نے 23.6 ارب ڈالر کا قرض صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے لیا جس پر 9 ارب ڈالر سود ادا کیا جارہا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ ا?صف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، انھوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے، وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں