میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کا کچے میں بڑا آپریشن بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ سمیت 7 ڈاکو ہلاک

سندھ پولیس کا کچے میں بڑا آپریشن بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ سمیت 7 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے ضلع لاڑکانہ اور خیرپور ڈسٹرکٹ کی پولیس نے خیرپور کے کچے کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں سات ملزمان کو ہلاک کر دیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ خیرپور کے کچے کے علاقے کے ٹی ممتاز میں روپوش ڈاکو کا گروہ کافی عرصے سے سرگرم تھا اور سندھ میں اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر انہوں نے خیرپور ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں مقابلے میں سات ملزمان مارے گئے۔مسعود بنگش کے مطابق ہلاک ہونے والے دو ڈاکووں اقبال ناریجو اور پٹھان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ نے دس دس لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق کارروائی کے دوران 4 جی تھری رائفلیں، 2 کلاشنکوفیں، دو اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ لانچر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق یہ کارروائی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں