میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے کے جعلی ڈگری کے حامل 25افسران طلب

ایس بی سی اے کے جعلی ڈگری کے حامل 25افسران طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگری رکھنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے افسران کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 25 افسران کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ جعلی ڈگری کے حامل 25 افسران مختلف آسامیوں پر کام کررہے ہیں، ان افسران میں 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 5 سینئر بلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک ٹرانسپورٹ افسر اور ایک اسسٹنٹ پبلیکیشن افسربھی جعلی ڈگری رکھنے والوں میں شامل ہے۔ذرائع اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران طلب کرنے پر نہیں آئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں