میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمن کیخلاف درخواست مسترد

اداروں کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمن کیخلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پرمولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی۔ بدھ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کی اداروں کیخلاف تقریر پر کارروائی کی درخواست کی سماعت کی۔شہری شاہجہان خان نے درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے ، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے ، ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہاجاتا ہے ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑسکتا ہے ، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہیے کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے ، گلوبل ورلڈ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کس کس کو روکیں گے ، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی کیخلاف بھی دو درخواستیں مسترد ہو چکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں