صدر مملکت عارف علوی کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات
شیئر کریں
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کی،صدر مملکت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کی، صدرعارف علوی نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی پر جاپانی وزیراعظم کو مبارک باد دی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔صدر عارف علوی نے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کیساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے ۔جاپانی وزیراعظم نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت پر صدر پاکستان کا شکریہ کیا۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باہمی روابط سے مستقبل میں پاک جاپان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔