میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلا م آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد

اسلا م آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کرانے کے بجائے مسافروں سے لڑ پڑے اور مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی، اے ایس ایس اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب واقعہ کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم نہ ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی اے ایس ایف نے اہلکاروں کے خلاف کوئی ایکشن لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں