اسٹیٹ لائف کے ملازم کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایک شخص نے چندریگر روڈ پر عمارت سے چھلانگ لگا دی،کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندر گر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق عمارت سے کود کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ ہے ۔پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کی ہے ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی اسٹیٹ لائف ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے ،اس کے خلاف اسٹیٹ لائف میں انکوئری چل رہی تھی۔پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا قتل کا۔