تعلقات میں بہتری کے لیے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ٗوزیر اعظم عمران خان
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے تعلقات میں بہتری کیلیے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں پاکستان مخالفت پر ووٹ ملتے ہیں۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ میں نے اقتدار میں آتے ہی امن کے لیے بھارت کی طرف ہاتھ بڑھایا، بھارت نے میری پیشکش قبول نہیں کی اور امن کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے منفی پیغام ملا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف مہم وہاں آنے والے الیکشن کی وجہ سے شروع کی گئی، بھارت سے امن صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی بہت اہم ہے، استحکام کا مطلب پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن کا قیام ہے، امن اور استحکام سے غربت دورکرنے میں مدد ملے گی۔