وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی ملازمت کی پیشکش کردی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی ملازمت کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کراچی کے پانی چوری ہونے والے بیان پر سوال کیا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے فیصل واوڈا کا وہ کلپ سنا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ وال بند کردیں گے، ہمارے پاس سندھ میں ’’وال مین‘‘ کی بہت آسامیاں خالی ہیں اگر وہ کہیں تو ان کو ’’وال مین‘‘ کی ملازمت دے سکتا ہوں،وزیر اعلیٰ کے اس جواب پر قہقہے لگ گئے۔