میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری صاحب نوٹ کے چکر میں ووٹ کھوچکے ہیں، فواد چودھری

زرداری صاحب نوٹ کے چکر میں ووٹ کھوچکے ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں نہیں، دنوں میں ہوگا، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں، وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ۔فواد چودھری نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے ، انہوں نے کہا وزیراعظم کی مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع کانفرنس میں شرکت کے بعد خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات ہوگی۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا سعودی وزرا ء بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ، عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں