سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس موبائل پر بم حملہ
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، قافلے میں روس، ایران، پرتگال، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان اور ایتھوپیا کے سفیر تھے، تمام سفیر چمیبرآف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جارہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا، دھماکے میں تمام سفیرمحفوظ رہے اور واقعے کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔