میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جلد اچھے نتائج آئیں گے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جلد اچھے نتائج آئیں گے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کا سوال مجھ سے نہیں الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں سیلاب متاثرین کے گھر جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ کا سوال مجھ سے نہیں الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ کراچی میں کارروائی کے دوران چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کی ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جلد اچھے نتائج آئیں گے جبکہ سیہون کے گرلز کالج کی عمارت بھی جلد مکمل کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں