میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، عوام سراپا احتجاج

کراچی ،کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام رات گئے تک سراپا احتجاج رہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے رات جاگ کر گزاری۔متاثرہ علاقوں میں ناظم آبادبلاک 5اے،پاپوش نگر،اورنگ آباد،گلشن معمار ، غریب آباد،لیاقت آباد،نیوکراچی،کٹی پہاڑی،گڈاپ ، لانڈھی3نمبر،37اے،36بی،نارتھ کراچی سیکٹر11بی،11سی،سیکٹر9اور10 شامل ہیں۔کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار اور جناح اسکوائر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مکینوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔خیال رہے جہاں کراچی میں شدید گرمی میں شہری پریشان ہے اور لوگوں کو راتیں جاگ کر گزارنی پڑ رہی ہیں وہیں ان علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں