میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر کارپوریشن سسٹم میں کرپشن،ملوث افسران کیخلاف تحقیقات شروع

واٹر کارپوریشن سسٹم میں کرپشن،ملوث افسران کیخلاف تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں سندھ حکومت کی جانب سے واٹر کارپوریشن سسٹم کے اندرکرپشن میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ آر آر جی، بلک واٹر سپلائی، ڈسٹری بیوشن کے افسران سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن میں ملوث افسران کو تحقیقات میں شامل کیا جائے گا اور اہم عہدوں پر تعینات افسران کی آمدن اثاثوں، جائیدادوں کی بھی چھان بین شروع کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتوں، نجی رہائشی سوسائٹیز میں لگائے گئے میٹر، بلز کی تحقیقات اور کرپشن میں ملوث سسٹم سے تعلق رکھنے والے افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں