میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب 80 ریفرنسز کا مکمل ریکارڈ جمع نہ کرا سکا، صرف 44 کا ریکارڈ احتساب عدالتوں میں جمع

نیب 80 ریفرنسز کا مکمل ریکارڈ جمع نہ کرا سکا، صرف 44 کا ریکارڈ احتساب عدالتوں میں جمع

جرات ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی کا معاملہ، نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔ ہفتہ کو نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہوسکا، باقی بچے ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کے روز جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے، نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں