میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول،ڈی جی دھو کے میں،پٹہ سسٹم ضلع وسطی میں پھر فعال

بلڈنگ کنٹرول،ڈی جی دھو کے میں،پٹہ سسٹم ضلع وسطی میں پھر فعال

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان عرف الائچی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی کی ساری محنت پر پانی پھیرنا شروع کر دیا۔ غیر قانونی تعمیرات کے گڑھ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرپٹ پٹہ سسٹم کی غیر قانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ،ڈسٹرکٹ اور ڈیمالیشن افسران کو ڈرا دھمکا کر دھندے پر لگا دیا۔وزیر بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سختی سے کارروائی کے حکم کے جواب میں پٹہ سسٹم نے ایک نیا راستہ ’’برائے نام انہدامی کارروائی‘‘ کا نکال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں اس کا تجربہ انتہائی خاموشی اور پُرکاری سے ہو رہا ہے۔ پٹہ سسٹم کے چالاک ہاتھ جہاں سے برائے نام انہدامی کارروائی کے عوض فی پلاٹ لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں۔ اور یوں بیک وقت ڈی جی ایس بی سی اے اور وزیر بلدیات کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ برائے نام انہدامی کارروائی کے ساتھ کمائی کا یہ خاموش کام ان دنوں ڈیمالیشن افسر شاھد شمس کی مدد سے کیا جا رہاہے۔جبکہ رقم ریحان الائچی کا بیٹر مبشر اٹھاتا ہے۔ اور ریحان کو دفتر لا کر دیتا ہے۔ واضح رہے کہ مبشر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ملازم تو ہے مگر وہ ڈسٹرکٹ یا ڈیمالیشن سیکشن میں سرے سے تعینات ہی نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبشر نے شاھد شمس کی مدد سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے تھری بی ناظم آباد پلاٹ نمبر اے 7/1 پر ڈیمالیشن ٹیم کو پانچ گھنٹے بٹھا کر رکھا۔ صرف چند اینٹیں گروائیں اور بھاری رقم لے کر واپس آ گئے۔ جبکہ اس بلڈنگ کی تیسری غیر قانونی منزل منہدم کرانے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ کے استاد ڈائریکٹر ایف عمران رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر لیئق بھٹو کی تھی لیکن دونوں ریحان کے بیٹر مبشر کے سامنے بے بس ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریحان الائچی روزانہ اسی طرح افسران بالا کے نام پر تقریباً ایک کروڑ روپے کما رہا ہے اور اب سید عمران رضوی کا ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تبادلہ کرا دیا ہے۔ تاکہ یومیہ کمائی ڈبل کی جاسکے۔ جبکہ لئیق بھٹو کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ دوسری طرف ریحان کے ضلع و سطی میں جاری معاملات کی بھنک بعد ازاں اعلیٰ حکام کو پہنچی۔ذرائع نے تصدیق کی کہ مذکورہ پلاٹ کے مالک سے رقم کی وصولی کی اطلاع ایڈیشنل ڈائریکٹر بینش شبیر کو ہوئی تو انہوں نے اسی پلاٹ پر انہدامی کارروائی کے لیے دوسری ٹیم کو روانہ کردیااور مذکورہ پلاٹ کے لیے انہدامی کارروائی کے حکم کو یقینی بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں