میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آبادتیاری کے ساتھ آئیں گے ،عمران خان ہم بھی تیارہیں ،وزیرداخلہ

اسلام آبادتیاری کے ساتھ آئیں گے ،عمران خان ہم بھی تیارہیں ،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہوئے اور ملک بھی تباہ ہوا اور قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرکے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں غلام ہیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے، ان دونوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب موجودہ حکومت گندم اور تیل لینے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم 5 ماہ قبل ہی کرچکے تھے لیکن سازش کے ذریعے ہمارے حکومت ختم کردی گئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی تنظیم اورعہدے داروں کومبارکباد دیتا ہوں، آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں اور جہاد کرنا پڑتا ہے،نظام پرقبضہ کرنے والے اس نظام سے اربوں، کھربوں پتی بن چکے ہیں،یہ لوگ ہمیں آرام سے آزادی نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک پاکستان کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک سب سے بڑی تحریک ہے، کلمہ پڑھنے کا مطلب ہم آزاد انسان اورصرف اللہ کومانتے ہیں،ہماری حکومت نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا، خوف کے بت کے سامنے جھکنا میری نظرمیں شرک ہے، میرے والدین کہتے تھے تم خوش قسمت ہو آزاد ملک میں پیدا ہوئے، آزاد انسان ہوں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، انسان جب ایمان لے آتا ہے تو اللہ اس کے خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے، جو اپنے خوف پر قابو نہ پائے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، مرنے کا خوف، ذلیل اوررزق جانے کے تین بڑے خوف ہے، تینوں خوف انسان کو بزدل بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تنظیم کو داد دیتا ہوں، 126دن دھرنے کے دوران بڑی اونچ، نیچ دیکھی، انشااللہ یوتھ ونگ، آئی ایس ایف کو پوری طرح آزمائوں گا، فارن پالیسی کو آزاد بنانا چاہتا ہوں تاکہ کسی اورملک کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پڑیں۔ انہوںنے کہاکہ فیصلہ میں کرونگا جب سمجھوں گا تنظیمیں تیار رہیں، ہفتے کیلئے اپنی توانائی بچالینا، اسلام آباد کی تنظیم کوہفتے والے دن چیک کرونگا کس تعداد میں آپ لوگ باہرنکلیں گے، گھر،گھرجاکرحقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام پہنچانا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کیسز میں ملوث خود ہی اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں، اپنے کرپشن کیسز معاف اور عوام مہنگائی میں ڈوب رہے ہیں، ملک میں مہنگائی 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں، اس حکومت کا اقتدارمیں آنے کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے، یہ اپنے بیرونی آقائوں کے مطابق پاکستان کو چلا رہے ہیں، ہفتے والے دن تاریخی احتجاج ہو گا، ہفتے والے دن پورا زور لگانا ہے، ہفتے والے دن فیصلہ کرونگا کس دن کال دینی ہے، فیصلہ تب کرونگا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرتیار ہیں۔

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائے گا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں