میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کوروناویکسین نہ لگوانے والوں کی پکڑدھکڑشروع

سندھ میں کوروناویکسین نہ لگوانے والوں کی پکڑدھکڑشروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔نجی چینل کے مطابق سکھر کے شہر پنو عاقل میں کرونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات سے 20 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی سکھر کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروئی کی گئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔ایس ایس پی نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جنہیں گرفتار کر کے قانونی کاررروائی بھی کی جائے گی۔ایس پی سکھر نے بتایا کہ ا?ج گرفتار ہونے والے شہریوں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ کا کارڈ چیک نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیخلاف کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ویکسی نشین کارڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف روزانہ رات دس بجے کارروائی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ چیف سیکرٹری خود لیں گے۔ ہدایت پر اولین ترجیح کے تحت عملدرآمد کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں