ایئرڈیفنس سسٹم دشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی ایئرڈیفنس جدید، انتہائی درست اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے، ایئرڈیفنس سسٹم بارڈر پردشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ اور سینٹر کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔پاک آرمی ایئرڈیفنس جدید، انتہائی درست اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے، سمولیٹر کمپلیکس میں جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ آرمی چیف کوایئر ڈیفنس جنگی انتظام کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایئرڈیفنس سسٹم بارڈر پردشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، چند سالوں میں آرمی ایئرڈیفنس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔