میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل سیکڑوں الاٹیز کرائے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور

بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل سیکڑوں الاٹیز کرائے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل، سینکڑوں الاٹیز کرائے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے ایک سال سے کرائے سے محروم، الاٹیز نے برانڈ کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، اوورسیز پاکستانیون کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ، بکنگ کا سلسلہ بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سائٹ والے علاقے میں آٹو بھان روڈ پر واقع بولیورڈ شاپنگ مال کا معامہ سنگین ہوگیا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے درجنوں الاٹیز کرائے کیلئے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کی آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ کمپنی نے انہیں کرایہ دینے سے انکار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز کو کمپنی نے خسارہ بتا کر کرایہ دینے سے انکار کردیا ہے، جمع پونجی لگا کر بولیورڈ شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز معاہدے کے تحت کرایہ وصول کرنے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق الاٹیز کی تذلیل بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سینکڑوں الاٹیز نے کرایہ نہ دینے پر بولیورڈ شاپنگ مال میں قائم مختلف برانڈز کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق بیرون ممالک میں محنت مزدوری کرنے والے سینکڑوں پاکستانیوں نے بھی جمع پونجی بولیورڈ شاپنگ مال میں لگائی اور اوورسیز پاکستانی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب اعلیٰ حکام نے ابھی تک بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل پر ایکشن نہیں لیا، بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے والے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیون نے وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں