میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دکھ کم ہوسکتے ہیں توہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

دکھ کم ہوسکتے ہیں توہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری گرفتاریوں سے ملک کی معیشت کو فائدہ اور دکھ درد میں کمی ہوسکتی ہے تو ہم سب گرفتار ہونے کو تیار ہیں۔میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ اخلاقی طور پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کا خاتمہ ہو۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری لیاقت قائم خانی سے کبھی کوئی ملاقات نہیں رہی، ان کے بارے میں صرف ٹی وی پر سنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں