میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں کسی لمحے آتش فشاں پھٹ سکتا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

غزہ میں کسی لمحے آتش فشاں پھٹ سکتا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے، غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔
یو این مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا۔اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولا نافذ کرنا ضروری ہے، مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے، جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں