میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور،گردونواح میں زلزلہ ، کلمہ طیبہ کا ورد،لوگ عمارتوں سے باہر

لاہور،گردونواح میں زلزلہ ، کلمہ طیبہ کا ورد،لوگ عمارتوں سے باہر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، تجارتی مراکز اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ خوش قسمتی سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.1ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز لاہور سے 24کلومیٹر مشرق میں پاک ، بھارت سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین 20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، شیخوپورہ سمیت گردونوح میں محسوس کئے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں