میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میشا شفیع کو عدالتی نوٹس‘28ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

میشا شفیع کو عدالتی نوٹس‘28ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے کیس میں لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے احکامات موصول ہوگئے۔ایڈیشنل سیشن کورٹ نے اداکارہ کو گلوکار علی ظفر کی درخواست پر نوٹس بھیجتے ہوئے انہیں رواں ماہ 28 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ 19 اپریل کو میشا شفیع نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔گلوکارہ نے الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں اس وقت تک متعدد بار ہراساں کیا جب وہ بچوں کی ماں بن چکی تھی۔علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف رواں برس جون میں عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔عدالت نے علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کو سب سے پہلے 5 جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم اداکارہ جواب داخل کرانے میں ناکام ہوگئی تھیں۔میشا شفیع کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر عدالت نے انہیں مزید مہلت دیتے ہوئے 13 اگست کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، لیکن وہ ایک بار پھر جواب داخل کرانے میں ناکام ہوگئی تھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں