میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے چار خواتین سمیت 6افراد شہید،26زخمی

ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے چار خواتین سمیت 6افراد شہید،26زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ خبر ایجنسیاں) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 6 شہری شہید ہوئے، نہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشز(ڈی جی ایم اوز) کا خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے ورکنگ باؤنڈی پر پاکستانی شہریوں کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا خصوصی ہات لائن رابطہ ہوا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 معصوم شہری شہید جب کہ 26 افراد زخمی ہوئے بھارتی فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور یہ خلاف ورزی موجودہ سمجھوتوں کو واضح طور پر نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو پاک فوج کے غیر متزلزل عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی آبادی کی سلامتی کو یقینی بنائے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چاروا، ہڑپال پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے کئی گھنٹے رہا ۔بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں گاؤں کنڈن پورکا اشرف ولد مسعود، گاؤں بھینی سلیریاں کی مریم دختر اشفاق اورگاؤں گندیال کی شازیہ زوجہ احمد جبکہ چارواہ کے وسیم ولد انور، شکیلہ زوجہ ندیم اور نفیسہ دختر محمود بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پنجاب رینجرز نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور ورکنگ باؤنڈری پران بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جہاں سے فا ئرنگ کی جارہی تھی ۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے جمعہ کو چروا اور ہڑپال سیکٹر کا دورہ کیا جہاں بھارت کی جانب سے گزشتہ رات سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز نے وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے کو سراہا ۔انہوںنے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں سے متاثر افراد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز نے انہیں یقین دلایا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پہلے کی طرح ہمیشہ موثر جواب دیا جاتا رہے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 4 معصوم شہری شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں