پرویز مشرف بہادر ہیں تو وطن آکر عدالتوں کا سامنا کریں، آصف زرداری
شیئر کریں
کمالیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار زخمی پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ گئے، تاریخ گواہ ہے ن لیگ کو حکومت کرنا آتی ہے نہ یہ سنبھال سکتے ہیں حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا کیس کمزور کیا، مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں کمر میں تکلیف ہے مگر وہاں ڈسکو تو ہورہی ہے ،ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں جب میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت ہوئی تو مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا، بی بی نے کہا تھا کہ ایک بھٹو کو قتل کرکے دوسرے بھٹو کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مشرف اتنا بہادر ہے تو عدالت میں آئے اور ہمارا سامنا کرے، اس کی ا پنی کمر خراب ہے مگر وہاں تو ڈسکو ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور بھی مسائل ہیں اس وقت معیشت بڑا مسئلہ ہے اسحاق ڈار خود تو بھاگ گئے ہیں، مگر زخمی پاکستان چھوڑ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا چار سال حکومت کرنے دوں گا پھر پوچھوں گا ،اب تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ان کو نہ تو حکومت کرنا آتی ہے نہ یہ سنبھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں معاشی مسائل ہیں بے روزگاری مہنگائی جیسے مسائل معیشت کی وجہ سے ہیں انہیں معیشت کی سمجھ نہیں محض روڈ بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ جن قرصوں سے روڈ بن رہے ہیں وہ واپس کیسے ہوگا، اب یہ کہیں گے ہمیں نکالا گیا اس لئے معیشت کمزور ہے، یوسف رضا گیلانی کو بھی نکالا گیا تھا ،مگر اس وقت معیشت کمزور نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جاتا ہوں، عمران خان نیا پاکستان بنانے آئے تھے کے پی کے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکیلے پیپلزپارٹی کی اکثریت نہیں ہے ،دوسری جماعتوں سے مل کر ہے آج ایم کیو ایم نے واک آئوٹ کیا اور کچھ دوستوں نے بھی تعاون نہیں کیا ،شاہد انہیں کچھ چمک نظر آگئی ہے۔