میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 24 ہزار ایکڑجنگلات کی زمین پر بااثرشخصیات کا قبضہ

سندھ میں 24 ہزار ایکڑجنگلات کی زمین پر بااثرشخصیات کا قبضہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ میں 24ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پر بااثر شخصیات کے قابض ہونے کا انکشاف، سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو زمینوں پر قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا اور اس کیلئے رینجرز اور سیشن جج کی مدد لینے کی بھی ھدایت کردی۔عدالت نے سیکرٹری قانون اور جنگلات سے چار ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،محکمہ جنگلات کی زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق شہری علی نواز انڑ نے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی اور موقف اختیار کیاکہ گمبٹ ثوبو ڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی چوبیس ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے، جو جنگلات کی زمین پر کاشت کاری کرکہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، سیکریٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے کاربن کریڈٹ کی مد میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے ملنے فنڈز کی رپورٹ پیش کردی،عدالت کے استفسار پر سیکریٹر جنگلات کا کہناتھاکہ سندھ میں قانون میں ترمیم کرکہ جنگلات کی زمین کی حفاظت کیلئے فورس بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں