میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان،حافظ نعیم

جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور اسے علمائے اکرام اور اسلامیان پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیا ہے۔جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان ہے ۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نظرثانی فیصلہ کے بعد جو بحیثیت مجموعی قوم میں اضطراب موجود تھا اس کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا عدالت نے 6 فروری اور بعد میں 24جولائی کے فیصلوں سے متنازع پیراگراف ختم کردیے ہیں جس پر پوری قوم جمعہ کو یوم تشکر منائے گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، قوم کو مبارک ہو کہ سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیے، جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر فرید پراچہ اور ڈاکٹر عطا الرحمان نے سماعت میں موقف پیش کیا۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے۔ 1974 میں نشتر میڈیکل کالج کے طلبا نے تحریک ختم نبوت کا آغاز کیا تھا اور علما کی حمایت سے اسے کامیاب بنایا تھا۔ آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بانی جماعت اسلامی سید مودودی کو قادیانی مسئلہ پر کتابچہ لکھنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، وہ تحریک ختم نبوت میں پیش پیش تھے، اس تحریک میں ہزاروں شہادتیں ہوئی، جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان ہے۔ یاد رہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے عدالت میں دلائل دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں