آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
شیئر کریں
سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے،معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،صحافی ہر وہ چیز معلوم کرسکتے ہیں جس میں پبلک انٹرسٹ ہو۔میڈیا کا بنیادی مقصد عوام تک درست معلومات پہنچانا ہوتا ہے، جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے۔جج آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کم کرتا ہے۔ جج اور صحافیوں کے کام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔نامزد چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک سچ ہوتا ہے اور ایک رائے ہوتی ہے۔رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن سچ وہی رہتا ہے۔ رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے سچ سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے فیصلوں پر لوگ اعتراض اٹھاتے ہیں۔صحافی کا کام سچ کو عوام تک پہنچانا ہوتا ہے۔مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر ہوتا ہے۔ میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے،دنیا کے تمام مذاہب میں سچ کو فوقیت دی جاتی ہے۔