میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کے نرخوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سائیکلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 9 ہزار میں ملنے والی مقامی سائیکل کی قیمت 19 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، 10 ہزار میں ملنے والی درآمد شدہ سائیکل کی قیمت 22 ہزار روپے اور 18 ہزار کی سائیکل کی قیمت 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکلیں بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار درآمدی سائیکلوں پر ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے درآمدی سائیکلوں کی قیمتوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ رہی سہی کسر سائیکلوں کی درآمد پر عائد کیے جانے والے 17 فیصد سیلز ٹیکس نے پوری کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں