میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد

عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور یا پشاور ہائی کورٹ منتقل کیے جائیں، میرے خلاف تمام انکوائریاں اور ٹرائل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے منتقل کیے جائیں۔ سابق وزیر اعظم نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو میرے تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے، مجھے میرے قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، میرے مقدمات چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہمیشہ خود سنتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں